• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور؛ ملاوٹ اور زائدالمیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں

پشاور؛ ملاوٹ اور زائدالمیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز اتھارٹی نے پشاور کے مختلف مقاما ت پرملاوٹ اور زائدالمیعاد اشیاء بیچنے والوں کےخلاف کارروائیاں کیں اور ایک بیکری اور دودھ فروش کی دکان کو سیل کردیا۔

خیبر پختو نخوا فوڈ اتھارٹی نے نشترآباد چوک میں دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

مختلف دوکانوں میں دودھ کا معائنہ کیاگیا، 2دوکانوں سے کیمیکل اور پانی ملا دودھ برآمد ہوا جسے موقع پر ہی ضائع کردیا گیا، دودھ فرشوں نے فوڈ سیفٹی آفیسرز سے تلخ کلامی بھی کی۔

تازہ ترین