• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغیوں کی خوراک، پنجاب کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

مرغیوں کی خوراک، پنجاب کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری

مرغیوں کی خوراک پر محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیے، یونٹ اور پلانٹ پر آنے والی پولٹری ویسٹ میں مردہ مرغیوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے مطابق نئے قواعد کا اطلاق پولٹری مواد کی فروخت، تقسیم اوراستعمال پر ہوگا، پولٹری فارم کی رجسٹریشن کا لائسنس لینا لازمی قرار دے دیا گیا، دوران سفر یا بیمار ی سے ہلاک مرغی کی فروخت ممنوع ہو گی۔

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے مطابق مردہ مرغیوں کو ایس او پی کے مطابق تلف کیا جائے گا، مردہ مرغیوں کا کسی بھی صورت میں ٹرانسپورٹ کرنا اور پلانٹ پر لانا بیماری پھیلانے کاسبب بن سکتا ہے، پولٹری ویسٹ میں مردہ مرغیوں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے، ٹریفک حادثہ کی صورت میں ہلاک ہونے والی مرغیوں کو اس کا مالک خود تلف کرے گا۔

سیکرٹری لائیو اسٹاک نسیم صادق کا کہنا ہے کہ بیمار جانور کو اینٹی بائیوٹک ڈاکٹری نسخہ کے بغیر دینے کی اجازت نہ ہوگی، ایسی اینٹی بائیوٹک پر پابندی لگادی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایریا آفیسرز تین سے پانچ ماہ کے دوران ایک مرتبہ ضروری فیڈ پلانٹ اور پولٹری فارم کی انسپکشن کریں گے۔

تازہ ترین