• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کا سابق چیف فنانس آفیسر گرفتار

پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کا سابق چیف فنانس آفیسر گرفتار

نیب لاہور کی پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں بڑی اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سابق چیف فنانس آفیسر اکرام نوید کو 232ملین روپےکی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم اکرام نوید کو پی پی ڈی سی کےمالی معاملات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، اس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے بوگس ادائیگیاں کیں۔

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ میسرز کاسمک کنسلٹنسی ایک جعلی فرم تھی جس کا کوئی وجود نہیں تھا، ملزم اکرام کے غیر قانونی اقدام خزانے کو 23کروڑ 20لاکھ روپے نقصان کے مؤجب بنے۔

ملزم نےاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رقوم اپنے عزیز کے اکاؤنٹ میں منتقل کیں، ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے اپنے اور عزیز و اقارب کے نام متعدد جائیدادیں بنائیں۔

نیب لاہور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم اکرام نوید کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوئے ہیں جس کے بعد اس سے تفتیش کے لیے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

نیب لاہو ر کے مطابق ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے اسے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین