• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دیانت سے کام کریں، کراچی دنیاکابہترین شہربن سکتاہے، شہبازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ الحمد اللہ کراچی کا امن مسلم لیگ ن کی حکومت بحال کرچکی، اب سندھ کو بنیادی سہولتیں بھی ہم فراہم کریں گے۔

 مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ائیر پورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

شہباز شریف ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں انھوں نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی اور ناشتہ کیا.

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی ایجنڈے کا ویژن رکھتی ہے، اللہ نےموقع دیا تو سندھ کے تمام شہروں کی حالت بدل دیں گے، ترقی سندھ کے شہریوں کا بھی حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن وامان اورتوانائی کی صورتحال میں بہتری وفاقی حکومت کی انتھک کاوشوں کاثمر ہے، پنجاب میں عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبے قابل تقلید ہیں۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے صنعت کاروں کے وفد نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر سندھ،سینیٹرمشاہد حسین سید،سینیٹرمشاہداللہ خان نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ امن وامان کی صورتحال پراعتمادکااظہارہے،جرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن کےنہایت مثبت نتائج برآمد ہورہےہیں۔

شہباز شریف سے وکلا برادری کےوفد نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کےسابق صدریاسین آزاد کی قیادت میں  ملاقات کی۔

اس موقع پروزیر اعلیٰ  نے کہا کہ عام آدمی کوانصاف کی فراہمی میں وکلاکاکردارانتہائی اہم ہے۔

ایک روزہ دورے کے دوران شہباز شریف گورنر ہاوس میں پارٹی اجلاس کی صدارت  بھی کرینگے جبکہ مقامی ہوٹل میں وورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

وورکرز کنونشن میں شرکت سے قبل وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔کراچی میں مصروف دن گزارنے کے بعد شہباز شریف رات گئے لاہور واپس روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین