• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت پر پابندی برقرار

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت پر پابندی برقرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت پر پابندی برقراررکھتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں 2منزلہ یا اس سے زائد پرپابندی ہے وہ برقرار رہے گی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس فیصل عرب نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پورے شہر میں 6 منزلہ عمارت کی اجازت دے دیں تو شہر جنگل بن جائے گا۔

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارت پر پابندی برقرار

انہوں نے مزید کہا کہ 6 منزلہ عمارت کی اجازت کا کوئی غلط مطلب نہ لے، ہم نے کوئی قانون نہیں بنایا، صرف پابندی لگائی ہے۔

عدالت نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ مخصوص رہائشی اور تجارتی علاقوں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

تازہ ترین