• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایوی ایشن مینجمنٹ کیریئر

ایوی ایشن مینجمنٹ اور ایروناٹیکل انجنیئرنگ آج کل پاکستان کے طلبا کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے اور تعلیمی ادارے اپنےپورٹ فولیو میں اس قسم کی تعلیم کو شامل کررہے ہیں جس کی وجہ یہی ہے کہ پاکستان میں ایوی ایشن مینجمنٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے ہزاروں افراد اس میدان میں اترنے اور انجینئرنگ کےتعلیمی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہارکیلئے پر تول رہے ہیں۔

ایوی ایشن مینجمنٹ میں طالب علموں کا کیریئر روشن اور تابناک ہے ۔جس کے تیار کیئے گئے نصاب کی بدولت طالب علموں کی ذہنی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

ایوی ایشن مینجمنٹ کے قابل طلبا ء کیلئے اسکوپ موجو دہے کہ وہ قومی یا بین الاقوامی ایئر لائنز میں شامل ہو جائیں اور اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئےاپنے اور ملک کے روشن مستقبل کیلئے فخریہ طور پر کام کرسکیں۔

پاکستان میں بہت سی ایئر لائنز مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہیں جس میں ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور بالآخر ملازمت کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے علاوہ کئی پرائیویٹ ایئر لائنز ہاتھوں ہاتھ ایوی ایشن مینجمنٹ کے طالب علموں کو لینے کے لئے تیار ہیں۔

اس طرح کے بڑے برانڈز کے ساتھ جڑ کو طلبہ بین الاقوامی ایئر لائنز اور غیر ملکی ایئر پورٹس پر خدمات انجام دے سکتے ہیںاورایوی ایشن مینجمنٹ کے میدان میں گریجویشن کرنے والے طلباء پاکستان ایئر فورس میں متعلقہ ملازمت بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

ایوی ایشن مینجمنٹ میں پڑھائے جانے والے مضامین میں ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن ، ایئر ٹریفک مینجمنٹ ، لاء اینڈ ریگولیشن ان ایوی ایشن اور سیفٹی مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں۔ 

جن کے ذریعے طلبہ میں ایوی ایشن مینجمنٹ اور اس کے بزنس کیلئے درکار اصول و ضوابط ، خصوصیات اور کونسپٹس کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کی جاتی ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری میں اسٹرکچر اور انٹریکشنز کی سمجھ بوجھ کیلئے عملی مظاہرے کروائے جاتے ہیں۔

دنیا میں اس وقت کیا صورتحال ہے ، کیا حالات ہیں ، نئے مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو فراہم کیئے گئے علم کو بزنس اور ایوی ایشن پریکٹسز پر اطلاق کے بارے میں سکھایا جاتا ہے۔

ایوی ایشن انڈسڑی یا تعلیم کو مزیدجاری رکھنے کے حوالے سے طلبہ کو کامیاب ٹرانزیشن کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔

ایوی ایشن مینجمنٹ کی ڈگریوں کو بی ایس، بی بی اے، ایم بی اے اور پی جی ڈی میں تقسیم کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ اسپیشلائزیشن کورسز بھی کروائے جاتے ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں۔

۔ کوائنٹیٹوانالیسس ا ن ایوی ایشن اکنامکس

۔ ایوی ایشن ہیومن فیکٹرز

۔ ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن ٹیکنیکس

۔ایوی ایشن اینڈ سیکورٹی

۔ ایئر لائن کوآپریٹ مینجمنٹ

۔ایوی ایشن سیفٹی اینڈ ایکسیڈنٹ پریوینشن

۔ایئر ٹرانسپورٹ ۔ اکنامک مینجمنٹ اینڈ پالیسی

۔ایوی ایشن ریسرچ پروجیکٹ

۔ایئر پورٹ پلاننگ

۔ ایوی ایشن سسٹم سیفٹی

اس کے علاوہ دسیوں اور بھی کورسز ہیں جو طلبہ اپنی دلچسپی کے مطابق کرسکتے ہیں اور اپنی ڈریم جاب کرسکتے ہیں ۔ اس کیلئے انہیں متعلقہ تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس کو وزٹ کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی والدین اگر چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ایوی ایشن مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل تابناک بنائیں تو ان کو ان کے تعلیمی کیریئر کے آغاز میں ہی اس قسم کی تعلیم اور تعلیمی اداروں کی کھوج کرنا ہوگی کیونکہ یہ ان کے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے نہ کہ اسے اخراجات کے زمرے میں لیا جائے ۔ ویسے بھی پاکستان میں نئے ایئر پورٹس بن رہے ہیں ، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک میں بھی نئی ایئرلائنز آرہی ہیں۔

نت نئی ٹیکنالوجیز متعارف ہورہی ہیں۔ اسی لئے ایوی ایشن میں کیریئر کے مواقع موجود ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا طالبعلم ہو جو ایوی ایشن یا اس سے متعلقہ فیلڈ میں خدمات نہ انجام دے رہا ہوگا۔  

تازہ ترین