• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرادی

شیخوپورہ سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ،انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور شمولیت کا اعلان کیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بلال ورک کا ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ 29 اپریل نئے پاکستان کی بنیادیں اٹھانے کا دن ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اداروں کو بلیک میل کرنے دیں اور نہ ہی طاقتور مافیا کوبھاگنے دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ طاقتورمافیا کےاحتساب پرچیف جسٹس اوران کےساتھی ججزتحسین کےمستحق ہیں،قوم عدلیہ اوراداروں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تیار ہے۔

عمران خان نے کہاکہ بچوں کی جائیدادیں بنانےکیلئےقوم کی آئندہ نسلوں پرغلامی،غربت مسلط کی گئی لیکن اب نظریاتی سیاست کا دور لوٹ رہا ہے ۔

اس موقع پر بلال ورک کا کہناتھاکہ عمران خان کرپشن سے نجات کیلئے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، ایک خاندان نےاثاثےبنانےکیلئے پنجاب اور ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹےہیں۔


تازہ ترین