• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ نے شہباز شریف کو برساتی مینڈک کہہ دیا

مراد علی شاہ نے شہباز شریف کو برساتی مینڈک کہہ دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن قریب آتے ہی ن لیگی رہنما نئے برساتی مینڈک کی طرح نکل آئے،وہ صرف یہ بتائیں کہ 5سال میں وفاق نے سندھ کےلئے کیا کیا؟

سابق وزیراعلیٰ سندھ اور اپنے والد سید عبداللہ شاہ کی 11ویں برسی کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیا ۔

ان کا کہناتھاکہ ن لیگ کا پہلا صدرتوہمیشہ کے لیےنااہل ہوگیا،الیکشن قریب آتےہی اب ن لیگ کے نئے صدر برساتی مینڈک کی طرح نکل آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ جب نوازشریف وزیراعظم تھے تب ایک رات آکرکراچی میں نہیں رکے، سندھ کےعوام ن لیگ کوپہلےسے بڑی شکست دیں گے اورآئندہ وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی میں سےہوگا۔

تازہ ترین