• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں اس بار آم کی بہترین پیداوار کا امکان ہے

سندھ میں اس بار آم کی بہترین پیداوار کا امکان ہے

سندھ میں حالیہ سیزن کے دوران آم کی بہترین پیداوار کا امکان ہے، موافق موسم کے باعث مختلف اضلاع میں آم کے باغات میں درختوں کی شاخوں پر کچے آموں کی کیریاں جھولتی دکھائی دیتی ہیں ۔

آم کے آباد گاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ سیزن میں آم کی فصل بہت اچھی اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ پیداوار کا امکان ہے ، موسم میں تبدیلی کے سبب حالیہ سیزن میں تیز طوفانی گرد آلود ہوائیں نہیں چلی جبکہ مارچ کے آغاز کے ساتھ پڑنے والی گرمی بھی آم کی فصل کے لئے بہتر ثابت ہوئی ہے ۔

آبادگاروں کا کہنا ہے کہ اس سال اچھی فصل اور زائد پیداواری اوسط کے سبب آم خریداروں اور آبادگاروں دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

تازہ ترین