ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب فیصلے کی گھڑی آگئی ہے،میں نے اپنی کشتیاں جلادی ہیں۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے تمام کارکنان کو آج کے اجلاس میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل پی آئی بی میں علی الصبح پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن رات پی ایس پی کے لوگ فون پر دھمکیاں دیتے اور بلاوا بھی بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں زبردستی انتخابی سیاست سے دور کیا جا رہاہے۔میں مر جاؤں گا مگر پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا۔