• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 کل ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر کلیم خورشید نے جسٹس اعجازالاحسن کےگھر پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف کل ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر کلیم خورشید نے کہا کہ سپریم کورٹ بار عدلیہ کےساتھ کھڑی ہے، واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے اور ملزمان کےخلاف انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائےجائیں۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کےججزکومکمل تحفظ فراہم کیاجائے، جج صاحبان کےتحفظ پرکوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن محمد سلیم منگریو نے بھی جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز پیر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ججز کو مکمل سیکورٹی دی جائے۔

وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل کامران مرتضیٰ نے بھی جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، واقعہ کیخلاف وکلاکل ملک بھرمیں بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھیں گے اور احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین