• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار پر پارٹی کے دروازےہمیشہ کیلئے بند ہوگئے، مصطفی کمال

 فاروق ستار پر پارٹی کے دروازےہمیشہ کیلئے بند ہوگئے، مصطفی کمال

فاروق ستار کے بیان کے بعد مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کے لیے پارٹی میں شمولیت کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیئےہیں۔

پاکستان ہائوس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار جھوٹا ڈرامے باز شاطر اور مکار شخص ہے جبکہ 3 بار حکومت میں رہنے والے کس منہ سے کراچی کو لاہور بنانے کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہارے ہوئے انسان نے ڈوبتے تنکوں کا سہارا لینے کی کوشش کی ہے جبکہ وہ بار بار قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں اور ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں میں لڑائی کروا رہے ہیں تاہم اب ہم نے فاروق ستار کے لیے اپنے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کردیئے ہیں۔

مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ جو شخص کہتا ہو میں مہاجروں سے دھوکہ بازی کروں گا اس کی کس بات پر یقین کیا جائےجبکہ فاروق ستار نے شہباز شریف سے ملاقات میں مسائل کے حل کی نہیں مہاجروں کے مستقبل کا سودا کیا ہے۔

ممبر صوبائی اسمبلی سمیتا افضال بھی پاکستان ہائوس پہنچ گئی کہتی ہیں کہ فاروق ستار نفسیاتی ہیں میں کسی کے پریشر پر نہیں اپنی مرضی سے آئی ہوں ہمیں کسی نے کبھی کال نہیں کی جبکہ فاروق ستار تو ہماری وجہ سے لیڈر بنے اوراپنے ایم پی اے کو استعمال کیا۔

تازہ ترین