حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ آصفہ بانو کے ساتھ زیادتی حکمت عملی کے تحت کی گئی ، مقبوضہ کشمیر میں خواتین سے زیادتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی ننھی آصفہ بانو سےغیر انسانی سلوگ کیا گیا، آصفہ بانو کو 8 روز تک بھوکا پیاسا رکھا گیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ آصفہ بانو کیس سے متعلق بھارت کی ریاستی پالیسی کہاں گئی؟