• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس پی آر کی جسٹس اعجاز کے گھر فائرنگ کی مذمت

 آئی ایس پی آر کی جسٹس اعجاز کے گھر فائرنگ کی مذمت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریاستی اداروں کےمؤثر کردار کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرز کومحفوظ فضایقینی بنانی چاہیے، امن و استحکام کی بہتری کےلیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں رہائش گاہ پر فائرنگ کے دو واقعات گزشتہ رات اور آج صبح پیش آئے تھے۔

پولیس کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کےگھرکےگیراج سے گولی کاسکہ ملا ہے،ملنے والا سکہ نائن ایم ایم پستول کا ہے جسے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔

تازہ ترین