• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: عامر لون کی نماز جنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت

مقبوضہ کشمیر: عامر لون کی نماز جنازہ میں ہزاروں افرادکی شرکت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے عامر لون کی نماز جنازہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی، اس موقع پر شرکا نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

عامر لون کی شہادت پر ضلع گندربل میں مکمل ہڑتال کی گئی، دکانیں، کاروباری مراکز بند اور سڑکوں سے ٹریفک غائب رہا،احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فورسز تعینات کر دی گئیں۔

ضلع گندربل میں انٹرنیٹ اور فون سروسز بھی معطل رہیں، عامر لون تین اپریل کو بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جس کے باعث اتوار کی صبح اسکا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

تازہ ترین