• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازکی قیادت میں حاصل کامیابیاں تاریخ کا حصہ بن چکیں، شہباز

نوازکی قیادت میں حاصل کامیابیاں تاریخ کا حصہ بن چکیں، شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سربراہی میں جوکامیابیاں حاصل کیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدے داروں سے ملاقات میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ تک بجلی کے بحران نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا تھا لیکن اب پورٹ قاسم اور ساہیوال میں تیرہ سو میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوچکے ہیں، نیلم جہلم بارہ سو میگا واٹ کا منصوبہ آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی گیٹ وے ہے ، پورے پاکستان کو کراچی سے پیار ہے ، سات سو میگاواٹ بجلی واپڈا سے کراچی جارہی ہے ۔

تازہ ترین