• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

سویڈن میں گاڑیوں کو چارج کرنے والی سڑک کھول دی گئی

سویڈن میں گاڑیوں کو چارج کرنے والی سڑک کھول دی گئی

سٹاک ہوم (اے پی پی) سویڈن میں گاڑیوں کو ڈرائیونگ کے دوران چارج کرنے والی دنیا کی پہلی الیکٹرک فائے سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت سٹاک ہوم کے قریب ایک سڑک پر 2 کلو میٹر تک الیکٹرک ریل نصب کر دی گئی ہے جس کی طوالت میں وقت کے ساتھ وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔

سٹاک ہوم آرلنڈا ایئرپورٹ سے سٹاک ہوم سے باہر ایک لاجسٹک مقام تک الیکٹرک فیکیشن روڈ پر چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں اب خودبخود چارج ہوتی رہیں گی جس کے لئے روڈ ریچارج ایبل خصوصی بیٹریاں گاڑیوں میں نصب کی جا رہی ہیں ۔

سویڈن میں گاڑیوں کو چارج کرنے والی سڑک کھول دی گئی

جن میں نیچے کی طرف سے ایک حصہ سڑک پر بچھی ہوئی الیکٹرک وائر نگ کو چھو سکتا ہے جبکہ گاڑی رکنے کی صورت چارج ہونا خود بخود بند ہو جائے گا۔

یہ نظام گاڑی کی توانائی کی کھپت جانچ سکتا ہے اس کی تعمیر پر ٹرام لائن (گاڑیوں کے سر پر سے گزرنے والی بجی کی لائنیں) کی نسبت پچاس فیصد کم خرچہ آتا ہے۔

سویڈن کی حکومت2030تک ماحولیاتی آلودگی میں اپنا کردار صفر کرنے کے لئے فوسل فیول (زمینی ایندھن) کے استعمال سے آزادی کا ہدف رکھتی ہے جس کے لئے ٹرانسپورٹ سیکٹر کا زمینی ایندھن پر انحصار 70 فیصد تک کم کیا جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین