• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

پرنس ہیری کی شادی کی تیاریاں امریکی فوٹو گرافر کا انتخاب

پرنس ہیری کی شادی کی تیاریاں امریکی فوٹو گرافر کا انتخاب

لندن(ایجنسیاں) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی امریکی منگیتر میگھن مارکلے نے اپنی شادی کی تصویریں بنوانے کے لیے امریکی فوٹوگرافر کو منتخب کرلیا ہے۔

شہزادہ ہیری کے دفترنے بتایاہے کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے فیشن فوٹوگرافرالیکزی لوبومرسکی اگلے ماہ ان کی شادی کے موقع پر میگاایونٹ کی تصویریں بنائیں گے۔


فوٹرگرافر نے برطانوی شاہی خاندان کی اہم شادی کی تقریب میں فوٹوگرافی کے لئے خود کا انتخاب ہونے پر اسے اعزاز قرار دیا ہے۔ الیکزی کا کہنا تھا انھوں نے شہزادہ ہیری اور میگھن کی منگنی کے تصویریں بھی کھینچی تھیں اور اب دوبارہ ایک بار پھر ان کی شادی کے موقع کی تصویریں بنانے پر اسے بہت خوشی ہو گی۔

یاد رہے ملکہ الزبتھ کے 33 سالہ پوتے کی شادی اگلے ماہ 19مئی کو ونڈسر میں ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین