• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم گلیلیو پادری کی عدالت میں پیش ہوا۔
اس پر بہت سنگین الزام تھا۔
’’کیا تم بائبل کو جھٹلاتے ہو؟
یہ کہتے ہو کہ زمین سورج کے گرد گھومتی ہے۔
کیا یہ سچ ہے؟‘‘
پادری نے پوچھا۔
’’مجھے معاف کر دیں حضور!
میں نے نشے میں کہہ دیا ہوگا۔
زمین سورج کے گرد نہیں گھومتی۔
سورج ہی زمین کے گرد گھومتا ہے۔‘‘
گلیلیو نے عاجزی کا مظاہرہ کیا۔
پادری نے وارننگ دے کر اسے چھوڑ دیا۔
گلیلیو باہر نکلا تو میں نے پوچھا،
’’منصف کے بارے میں کچھ کہنا چاہتے ہو؟‘‘
گلیلیو نے کہا،
’’تاریخ سب سے بہتر منصف ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین