• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا سالانہ اجلاس آج ،ترقیاتی اہداف کو حتمی شکل دی جائیگی

منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا سالانہ اجلاس آج ،ترقیاتی اہداف کو حتمی شکل دی جائیگی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی( اے پی سی سی ) کا اجلاس آج پیر کووفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی میں ہوگا،اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اہداف پر تفصیلی غور کیا جائیگا اور ان کو حتمی شکل دی جائےگی ،وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے وزارت منصوبہ بندی کی 13سو ارب مختص کرنے کی تجویز،وزارت خزانہ 750ارب پر تیار،اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹری ، تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری، صوبائی پلاننگ کمیشن کے چیئرمین ، صوبائی وزراء ، خودمختار اداروں کے سربراہوں سمیت دیگراعلیٰ حکام شریک ہونگے ، آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے 1300ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے ، ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ آئندہ مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے 750ارب روپے مختص کرنے پر تیار ہے اور پی ایس ڈی پی میں بڑے پیمانےپر کٹوتی کرنا چاہتی ہے ، اے پی سی سی میں ساڑھے سات ارب روپے کے مطابق ہی ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائیگی اور کوئی نیا بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا جائیگا بلکہ جاری منصوبوں کے لیے ہی فنڈز مختص کیے جائینگے ، اعلی تعلیم ، آبی وسائل کے منصوبوں کو ترجیح دی جائیگی ، پی ایس ڈی پی منصبوں کے لیے مخص فنڈز اور دیگر مالیاتی اہداف کی منظوری قومی اقتصادی کونسل ( این ای سی )کے اجلا س میں دی جائیگی، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں 20اپریل کو ہوگا۔

تازہ ترین