• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج فیصلہ کرینگے بجٹ اُنکی حکومت پیش کرے یا نگراں حکومت؟

وزیراعظم آج فیصلہ کرینگے بجٹ اُنکی حکومت پیش کرے یا نگراں حکومت؟

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی کابینہ و دوسرے رفقاء کی مشاورت کی روشنی میں آج اس امر کا حتمی فیصلہ کر لیں گے کہ نئے مالی سال 2018-19ء کا وفاقی بجٹ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت قومی اسمبلی آف پاکستان میں 27اپریل کو پیش کرے اور اسے پارلیمنٹ سے منظور کرائے یا نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 2جون 2018ء کو معرض وجود میں آنے والی نگران حکومت پیش کرے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی یہ بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وفاقی بجٹ انکی حکومت صرف 4ماہ کا تیار کرا کر قومی اسمبلی سے اسکی منظوری حاصل کر لے اور یہی بجٹ نگران حکومت لیکر آگے چلے۔ نگران وزیراعظم قومی اسمبلی کے قائد ایوان شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اتفاق رائے سے آئین کے تحت کرنے کے پابند ہیں اور نگران حکومت سبکدوش ہونے والی آئینی حکومت کے اگلے ہی روز تشکیل پا جائیگی۔ صدر مملکت ممنون حسین نگران حکومت کے پہلے دن مقرر کئے گئے نگران وزیراعظم اور اُنکی نگران کابینہ کے اراکین سے حلف لیں گے جو تین ماہ کے اندر ملک میں آئین کے مطابق آزادانہ‘ منصفانہ‘ غیرجانبدارانہ اور شفاف جنرل الیکشن کرا کر نومنتخب حکومت کو اقتدار سونپ کر ختم ہو جائیگی۔

تازہ ترین