• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ:بھائی نے بہن اور 100سالہ دادی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ:بھائی نے بہن اور 100سالہ دادی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ سیل)تھانہ قلعہ دیدار سنگھ میں بھائی نے17سالہ بہن اور100سالہ دادی کو فائرنگ اور تشدد کرکے قتل کردیا جب کہ ملزم کی دوسری بہن زخمی ہے اور تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔ گوجرانوالہ کے علاقےتھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے گاؤں گڑھا میں ملزم سفیان نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی 17سالہ بہن اقرا اور 18سالہ بہن سدرہ پر ڈنڈوں سے شدید تشدد کیا، بعد ازاں ان پر فائرنگ کردی۔ اسی دوران دادی اپنی پوتیوں کو بچاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دادی پوتی دونوں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم کی 18 سالہ بہن سدرہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزم سفیان واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہنوں پر فائرنگ کی جنہیں بچاتے ہوئے دادی زد میں آگئی اور ہلاک ہوگئی۔

تازہ ترین