• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کراچی میں پانی نہ ملنے پر لوگ رو رہے، گالیاں دے رہے ہیں‘‘

’’کراچی کا پانی کہاں گیا؟‘‘ سربراہ واٹر کمیشن برہم

سربراہ واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی نہ ملنےپر لوگ رو رہے ہیں، برا بھلا کہہ رہے ہیں، گالیاں دے رہے ہیں، کیا ہورہا ہے کراچی میں؟ کہاں گیا پانی؟

سندھ ہائی کورٹ میں واٹرکمیشن کی سماعت کے دوران سربراہ کمیشن جسٹس (ر) امیرہانی مسلم کراچی میں پانی کے بحران پر ایم ڈی واٹربورڈ پر برس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہی کراچی میں پانی کی تقسیم کامسئلہ ٹھیک کریں ورنہ آدھی رات کودورہ کروں گا۔

کمیشن نے ایم ڈی واٹربورڈ کو ایک گھنٹے میں نظام ٹھیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایم سیز کے غیرحاضر ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کراچی کا پانی کہاں گیا؟

انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طلب کر لیا۔

سربراہ کمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیرہانی مسلم نے پوچھا کہ بتائیں کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟ پانی کہاں گیا؟

کمیشن نے واٹربورڈ کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کو بلائیں، کہاں ہیں وہ؟

واٹر کمیشن نے یہ بھی استفسار کیا کہ ایم ڈی واٹربورڈ مصروف ہیں تو دوسرے افسران کہاں ہیں؟

تازہ ترین