• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا

کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا

کرینہ کپور نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ نے اس خواہش کا اظہار مس ورلڈ مانوشی چھلر سے گپ شپ کے دوران کیا۔

دراصل بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کرینہ کپور اور مس ورلڈ 2018 مانوشی چھلر کسی شادی کی تقریب میں شریک نظر آرہی ہیں۔


وڈیو میں مانوشی شادی کے ماحول سے لطف اندوز نہیں ہوتیں اور کہتی ہیں کہ شادی کا کھانا اچھا ہے جس پر کرینہ کہتی ہیں جب شادی بورنگ ہو تو سب یہی کہتے ہیں لیکن تم اپنی شادی ایسے نہیں کرنا۔

دوران گفتگو مانوشی کرینہ کو اپنی شادی کے خوابوں کے بارے میں بتاتی ہیں جسے سن کر کرینہ کپور اتنی زیادہ متاثر ہو تی ہیں کہ فوراً ہی شادی کا اظہار کردیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ”مجھے بھی شادی کرنی ہے“ جس پر مانوشی حیران ہوکر انہیں دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں آپ پہلے ہی سے شادی شدہ ہیں۔

تازہ ترین