نئی فلم میں نیا کردار ادا کرنے کے لئے سلمان خان نے زوروشور سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
حال ہی میں ان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان بیک فلپنگ پرفارم کرنے کی بخوبی کوشش کر رہے ہیں۔
انسٹا گرام پر شئیر کی جانے والی اس ویڈیو کو شائقین دیکھ کر جہاں خوب محظوظ ہورہے ہیں وہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔