• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے 16ہزار سال قدیم انسانی کھوپڑی دریافت

چین سے 16ہزار سال قدیم انسانی کھوپڑی دریافت

چین کے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوب مغربی چین سے16ہزار سال قدیم انسانی کھوپڑی دریافت کر لی ہے ۔

چینی صوبےGuangxiکی لونگن کاؤنٹی کے پہاڑی علاقے سے دریافت کی جانیوالی یہ انسانی کھوپڑی اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کھوپڑی ہے جو بہتر حالت میں ہے ۔


ہزاروں سال قبل اس علاقے میں بسنے والے افراد کی تہزیب اور رہن سہن کے بارے میں جاننے کے لئے ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے کھدائی کا آغازکیا تو انہیں ہڈیوں، برتنوں ، پتھروں سمیت دیگر اشیاء کے ساتھ یہ انسانی کھوپڑی بھی ملی ۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ کھوپڑی لگ بھگ سولہ ہزار سال قدیم ہے اور کافی حد تک صحیح حالت میں ہے ۔

تازہ ترین