• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دیشا اور ٹائیگر میں دوریاں بڑھنے لگیں؟

دیشا پٹانی اور ٹائیگر شروف کی دوستی اور محبت کی خبریں کیا پرانی ہوگئی ہیں؟ کامیاب فلم’باغی 2 ‘کی ہیروین نے اپنا بوائے فرینڈ بدل لیا ہے؟

دیشا پٹانی اور ٹائیگرشروف کی محبت کے چرچے اتنے مشہور ہوئے کہ بھارتی میڈیا میں کئی طرح کی چہ مگوئیاں سامنے آئیں۔ایک خبر یہاں تک آئی کہ ٹائیگر نے اپنے والد جیکی شروف کا گھر چھوڑ دیا اور وہ باغی 2 کی ہیروئن کےیہاں شفٹ ہوگئے ۔

یہ اطلاع بعد ازاں غلط نکلی لیکن دونوں جانب سے اپنے رشتے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔’باغی 2‘ میں دونوں کی پرفارمنس کو فلم بینوں نے خوب سراہا جس نے دنیا میں دو سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

دیشا اور ٹائیگر میں دوریاں بڑھنے لگیں؟

دیشا پٹانی اور ٹائیگر شروف کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ اطلاعات زیر گردش تھیں کہ وہ کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2‘ میںایک ساتھ جلوہ گر ہوں گےجس میں ٹائیگر شروف کی ہیروئن کے لئے انانیہ پانڈے اور تارا ستارا کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فلم سے آئوٹ ہونے کا دکھ ہے یا پھر ٹائیگر شروف سے دوری بنائے رکھنے کی کوئی کوشش ہے ،آج کل دیشا پٹانی ایک نامعلوم شخص کےساتھ دیکھی جارہی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ڈیشا پٹانی نے ممبئی کے معروف ریسٹورنٹ میں اپنے نامعلوم دوست کے ساتھ لنچ کیا ،دونوں شاپنگ کرتے ہوئے بھی پائے گئے۔

دیشا اور ٹائیگر میں دوریاں بڑھنے لگیں؟

نامعلوم دوست( جس کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ جم فرینڈ ہے) کے ساتھ سامنے آنی والی تصاویر میں باغی 2 کی ہیروئن کے چہرے پر مسکراہٹ اور شرمیلا پن واضح طور پر دیکھ جاسکتا ہے ۔

کیا یہ دیشا پٹانی اور ٹائیگرشروف کے رشتے کے ختم ہونے اشارہ یا کہانی کچھ اور ہے؟ابھی بہت سے خبریں آنا باقی ہیں۔

تازہ ترین