• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نثار کھوڑو

سندھ اسمبلی میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی کےرہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ اسمبلی کےاحاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتااور یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہوںگی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈکٹیٹر کا سہولت کار رہا ہے اسے سیاسی پارٹی کا سربراہ بننے کا حق حاصل نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلے تبصرے سے بالاتر نہیں، نوازشریف جھوٹا بے ایمان ثابت ہوا ہے، وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے اور ریڈ پاسپورٹ رکھنے والے نوازشریف کو اقامہ لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی ۔

ن لیگ رہنماؤں کے میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیانات پر پابندی سے متعلق نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر کوئی جان بوجھ کر عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتا ہے تو عدالت نے ان کے بیانات پر پابندی لگائی ہے، عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ ضرور کرسکتے ہیں تاہم بے جا تنقید کا کسی کو حق نہیں ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ رینجرز کی نفری سندھ حکومت نے وفاق سے مانگی تھی جبکہ کراچی آپریشن کا کپتان سندھ کا وزیراعلی تھااور امن امان کی قیام کے لئے رینجرز سندھ پولیس کی مدد کے لئے طلب کی گئی تھی اور سندھ میں امن امان کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے ۔

اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان الیکشن سیل کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت اور مقامی رہنما قمر راجپوت نے ایم کیوایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین