• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فواد عالم قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو

فواد عالم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی حتمی 16 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے کے باوجود مایوس نہیں بلکہ ٹیم کی کامیابی کےلئے دعا گو ہیں۔

مسلسل اچھی پرفارمنس اور عمدہ فٹنس کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے پانے والے بیٹسمین فواد عالم نے قومی ٹیم منتخب کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بیٹسمین نے کہا کہ وہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹیم کی کامیابی کےلئے دعا گوہیں۔

فواد عالم جو 25 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل تھے ،ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی شاندار رہا تھا مگر وہ دورہ انگلینڈ کےلئے حتمی 16 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے کےلئے سیلکٹرز کو متاثر نہ کرسکے۔

فواد عالم کے منتخب نہ ہونے پربحث کا سلسلہ چل پڑا، سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی سلیکٹرز کے فیصلے پر حیران کا اظہار کیا ۔

تازہ ترین