• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ حکومت کی قانونی اور آئینی ذمہ داری ہے ، مفتاح اسماعیل

بجٹ حکومت کی قانونی اور آئینی ذمہ داری ہے ، مفتاح اسماعیل

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کے لئے بجٹ پیش کرنا حکومت کی قانونی اور آئینی ذمہ داری ہےجبکہ بجٹ 27اپریل کو پیش کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں سرمایہ کاری پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے مشاورت بھی کی تھی اور انہوں نے اس بات سے اتفاق بھی کیا تھا جبکہ مشاورت میں رضا مندی کا اظہا رکرنے کے بعد دونوں جماعتوں نے اپنا موقف تبدیل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مالی سال کا بجٹ ساڑے5کھرب ہو گاجبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے لئے وزیر اعظم نے خاص ہدایات ہیں اور یہ اضافہ مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں زیادہ ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ معمول کے مطابق ہو گا ۔

تازہ ترین