• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی کورٹ میں آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئی

سٹی کورٹ میں آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئی

سٹی کورٹ کراچی کے مال خانے میں آتشزدگی کی تحقیقات میں پولیس اور کورٹ کے عملے کی سنگین غفلت سامنے آگئی ہے، مال خانے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج میں آگ کا پہلا شعلہ 1 بج کر30 منٹ پر نظرآیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سٹی کورٹ میں قائم کنٹرول روم میں آگ کا شعلہ کسی نے دیکھا ہی نہیں حالانکہ کنٹرول روم میں پولیس اہلکار تعینات تھےجبکہ فائربریگیڈ حکام کو آتشزدگی کی اطلاع 2 بج کر 31 منٹ پر دی گئی تھی اور فائربریگیڈ کی پہلی گاڑی 2 بج کر 33 منٹ پر روانہ ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیوٹی افسر نے اپنے بیان میں آگ لگنے کا وقت 2بج کر15 کا بتایا جبکہ فائربرگیڈ کی پہلی گاڑی 2بج کر38 پر سٹی کورٹ پہنچی، فائربریگیڈ کے عملے کو 40منٹ تک گیٹ کے باہر ہی روک کر رکھا گیا۔

اس دوران عملہ ابتدائی 40 منٹ تک کھڑکیوں سے آگ بجھانے کی کوشش کرتا رہاجبکہ مال خانے میں اسموک ڈیٹیکٹر اور آگ بجھانے کے آلات نصب نہیں تھے۔

تازہ ترین