• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد کی ٹیم میں عدم شمولیت، انضمام الحق نے چپ توڑ دی

فواد کی ٹیم میں عدم شمولیت، انضمام الحق نے چپ توڑ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ فواد عالم یا سعد علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کرناتھا، کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی نے سعد کی سفارش کی۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں انضمام الحق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی حتمی ٹیم میں فواد عالم کی عدم شمولیت پر وضاحت کردی اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی، کسی کھلاڑی سے ذاتی اختلاف نہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ امام الحق کا نام میرے چیف سلیکٹر بننے سے قبل بھی لیا جاتا تھا ،حالیہ دورے کےلئے امام کے حق میں کوچز اور سلیکٹرز نے ووٹ دیا ۔

انضمام الحق نے کہا کہ فواد اچھا کھلاڑی ہے،گزشتہ 3 سالوں سے دیگر کھلاڑی ٹاپ پرفارمر ہیں،اسے ڈومیسٹک میں بہتر اوسط پر کیمپ طلب کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے فواد عالم یا سعد علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کرنا تھا کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی نے سعد علی کے حق میں رائے دی۔

تازہ ترین