• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کا بحری جہاز، دبئی میں ہوٹل بن گیا

ملکہ برطانیہ کا بحری جہاز، دبئی میں ہوٹل بن گیا

دنیا کے سب سے بڑے تفریحی بحری جہاز جس کا پچاس برس قبل افتتاح ملکہ برطانیہ الزبیتھ ثانی نے کیا تھا اور جس پر انھوں نے کئی تاریخی سفر کیے اب اس عظیم بحری جہاز کو دبئی میں سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ہوٹل میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

اس عالمی شہرت یافتہ جہاز کے دروازے عام افراد کے لیے آئندہ جمعرات سے کھل جائیں گے اور یہ حکومت دبئی کے پورٹس، کسٹمز اینڈفری زون کارپوریشن کے زیرانتظام ہوگا۔

گزشتہ برس اس مشہور کروز لائنر کو شاہی خاندان کے زیراستعمال جہاز کی حیثیت ختم ہونے کے بعد دبئی کی بندرگاہ پر لایا گیا تھا ۔ اسے مستقل بنیادوں پردبئی پورٹ کی ایک گودی منیٰ راشد پر لنگر انداز کردیا گیا ہے۔ یہ پسنجرز کا خیرمقدم ایک نئے انداز سے کرے گا اوراس کے افتتاح کے پہلے مرحلے میں پسنجرز اس کے دلکش انداز میں بحال کردہ کمروں اور سوٹس سے لطف اندوز ہوںگے۔

جہاز پر کل تیرہ ریسٹورنٹ اور بار بنانے کا منصوبہ ہے جن میں سے پانچ ریسٹورنٹس اس وقت بالکل تیار ہیں، اس کے علاوہ قریب ہی کوئن الزیتھ ٹو ہیرٹیج ایگزیبیشن اس کے شاندار ماضی کی تاریخ سے یہاں آنے والوں کو آگہی فراہم کرے گا تاہم کوئن الزیتھ ٹوکا صحیح معنوں میں افتتاح اور آغاز اس برس اکتوبر میں ہوگا جب یہ مکمل طور پر ایک شاندار ہوٹل میں تبدیل کردیا جائےگا۔

دبئی پورٹس، کسٹمز اینڈفری زون کارپوریشن کے سی ای او حمزہ مصطفیٰ نے اس حوالے سے بتایا کہ کوئن الزبتھ ٹواب حتمی طور پر آغاز کے قریب ہے جوکہ ان کا اوران کی ٹیم کے خواب کی تکمیل ہے۔

یہ دبئی کے بہت اہم پروجیکٹس میں سے ایک ہے اور ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اسے پہلی بار دیکھنے اور اس پر قدم رکھنے کو بے چین ہیں جس نے گزشتہ چالیس برس کے دوران سمندر میں کئی یادگار سفر کیے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس لیجنڈری سمندری جہاز کو کثیرالجہتی سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے ستائس لاکھ گھنٹو ں پر مشتمل وقت سرف کیا اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں اور اب یہ جہاز اپنے دوسرے مرحلے کاسفر کرنے کو تیار ہے۔اس کی تیرہ ڈیک پر مبنی ہوٹل نے اس کی عظمت رفتہ کو بحال کردیا ہے۔

اسی طرح اس کی اندرونی خوبصورت ڈیزائن کو بہتر کردیا گیا ہے جس میں اس کے پرانے لیکن شاندار فرنیچر، مشہور پینٹنگز اور مشہور یادگارشامل ہیں۔اسی طرح پورٹ ہولڈ کھڑکیاں اس کی سمندری تاثر کو مہمانوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ اصل ریسٹورنٹس کے وہی پرانے نام برقراررکھے گئے ہیں۔اسکے چھوٹے لیکن خوبصورت ڈیزائن سے مرصع کیبن اسٹائل کے اسٹینڈرڈ رومز سترہ اسکوائر میٹر سے 76اسکوائر میٹرتک کے ہیں ۔

یہ رائل سوٹس دراصل ملکہ برطانیہ کا ہوا کرتا تھا، اب کیو ای ٹو اپنے مہمانوں کو ان تیرہ کمروں اور سوٹ کیٹگریز کو منتخب کرنے کے لیے پیش کرے گی۔ کوئن الزبیتھ ٹو کے تاج کا ہیرا ، دو رائل سوٹس ہیں جو ملکہ کی والدہ اور دادی کے نام پر ہیں جس میں ایک پرائیوئٹ برآمدہ، پودے اور پھول اگانے کی جگہ اور ڈائننگ روم کے علاوہ لگژری بیڈرومز شامل ہیں۔

مزید برآں یہاں آنے والے مہمان اصل ریسٹورنٹس بشمول دی چارٹ روم، دی گولڈن لائن، دی پویلین ، لیڈو، دی گرانڈ لائونج اور یاٹ کلب شامل ہیں میں پرتکلف کھانے کھاسکیں گے۔

تازہ ترین