• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ نوشی درمیانی عمر میں زیادہ خطرناک ہے، تحقیق

سگریٹ نوشی درمیانی عمر میں زیادہ خطرناک ہے، نئی تحقیق

اگرآپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور آپ درمیانی عمر میں ہیں تو آپ کے لئے پریشان کن خبر ہے کہ جو لوگ سگریٹ نوشی نہیں کرتے یا ترک کرچکے ہیں اُن کی نسبت آپ کو دل کی بیماریوں کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہدل کا فیل ہوجانا دائمی حالت ہے جس میں دل صحیح طرح خون کو پمپ نہیں کرتا۔

امریکا کی یونیورسٹی آف مسی سپی میڈیکل سینٹر کے کارڈیالوجسٹ مائیکل ای ہال کا کہنا ہے کہ پہلے ہونے والی تحقیق میں سگریٹ نوشی اور شریانوں کے سخت ہونے پر توجہ مرکوز رہی لیکن دل پر اُس کے انتہائی مضر اثرات پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جو روزانہ سگریٹ کا ایک پیکٹ یا اُس سے زیادہ پی جاتے ہیں ، اُن کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات تین گنا زیادہ ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں میں دل کے مرکزی پمپنگ چیمبر کے درست کام نہ کرنے کی علامات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہارٹ فیل ہونے خطرات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

تحقیق میں افریقن۔امریکن خطے سے تعلق رکھنے والے 54سال کی عمر کے 4ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا۔

تازہ ترین