• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جاپان میں 2 آم 4 لاکھ ین میں فروخت

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان میں موسم گرما میں آموں کی فصل کا آغاز ہوتے ہی مہنگے ترین آموں کی فروخت کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔صرف 2 آموں کی نیلامی ہوئی جسے خریدار نے 4 لاکھ ین میں خریدا، ایک آم 2 لاکھ ین میں فروخت ہوا۔ جاپان میں آم دن بدن مقبول ہوتا ہواپھل ہے ، چونکہ جاپان میں آم انتہائی قلیل تعداد میں پیدا ہوتا ہے اس لئے پاکستان اور بھارت سے بڑی تعداد میں درآمد کیا جاتا ہے۔ توقع ہے اس سال پاکستان سے بڑی تعداد میں آم درآمد کیے جائیں گے۔

تازہ ترین