لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 21 اپریل کے لئے طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرادیا۔ذرائع کے مطابق نیب کے اہلکار نوازشریف کی طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امرا پہنچے جہاں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس پر نیب اہلکاروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس جاتی امرا کے باہر چیک پوسٹ پر ہی وصول کرادیا۔ یادرہے کہ نوازشریف پر بطور وزیراعظم جاتی امرا کی سڑک چوڑی کرانے کا الزام ہے اور نیب نے انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر طلب کیا ہے۔