واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی خلائی تحقیقی ادارہ ناسا پیر کے روز نئے سیاروں کی تلاش کے کام کے لیے ایک سیٹلائیٹ خلا میں روانہ کر رہا ہے۔ یہ سیٹلائیٹ ان سیاروں کا سراغ بھی لگائے گی، جہاں زندگی ممکن ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹی ای ایس ایس نامی یہ سیٹلائیٹ سورج کے قریب دو لاکھ چمک دار ستاروں کے گرد موجود سیاروں کا جائزہ لی گی۔ ناسا کے مطابق یہ سیٹلائیٹ کیپلر دوربین کی طرح ان ستاروں کے گرد گردش کرنے والے سیاروں کو ڈونڈھے گی اور ان کا اپنے سورج سے فاصلہ ، حجم اور زندگی کے لیے موافق حالات سے متعلق معلومات فراہم کرے گی۔
ٹیس نامی سیٹلائیٹ کیپ کانیورل سے آج روانہ کی جا سکتی ہے۔