• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اپنے شرانگیز سائبر حملوں سے باز رہے: امریکا، برطانیہ

روس اپنے شرانگیز سائبر حملوں سے باز رہے: امریکا، برطانیہ

امریکا اور برطانیہ نے روس کو خبردار کیا کہ وہ اپنے شرانگیز سائبر حملوں سے باز رہے ۔یہ وارننگ برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکورٹی سینٹر، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر جاری کی ۔

مشترکہ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے سرکاری محکموں ، نجی کمپنیوں ، اہم اداروں اور ان تمام اداروں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان سائبر حملوں میں شامل افراد یا گروہوں کو روسی کی سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے ۔

تازہ ترین