• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمیائی ماہرین کو دوما کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا

کیمیائی ماہرین کو دوما کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا

کیمیائی ہتھیاروں کے عالمی ماہرین کو شام کے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا۔

شام اور روس کا کہنا ہے کہ ابھی سیکیورٹی کے کچھ مسائل ہیں، اس کے بعد ہی دورے کی اجازت دی جاسکے گی۔

امریکا نے کہا ہے کہ شام اور روس بہانے بازی بند کریں، معائنہ کاروں کو دوما جانے سے نہ روکا جائے، انہیں اجازت نامے کی ضرورت نہیں۔

کیمیائی ہتھیاروں پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ روس اور شام نے معائنہ کاروں کی ٹیم کو متاثرہ علاقے دوما جانے سے روک دیا ہے۔

معائنہ کاروں کی ٹیم ہفتے کے روز شام پہنچی تھی جہاں اس نے شامی سرکاری اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

شامی اور روسی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ٹیم کو دوما بھیجنے سے قبل وہاں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارے نے امید ظاہر کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات جلد مکمل کرلیے جائیں گے تاکہ ٹیم وہاں جا کر اپنا کام کرسکے۔

اس کے علاوہ ٹیم کو کیمیائی حملے کے حوالے سے 22افراد کے انٹرویوز کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

تازہ ترین