• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سربراہ پاک بحریہ چین میںسرکاری دورے پر

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کےسرکاری دورے پر ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل شین جِنلونگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ بحری تعاون اور خطے میں سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردارپر روشنی ڈالی۔

نیول چیف نے میری ٹائم دہشت گردی اور بحری قزاقی کی روک تھام کے ضمن میں کثیر القومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر بھی روشنی ڈالی۔

چین کی بحریہ کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی خدمات اور عزم ِ صمیم کو سراہا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرسے بھی ملاقات کی جس میں عسکری صنعت کی ترقی کے اشتراک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین