• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، فواد چوہدری

نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت کر رہے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورمرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پنجاب اور مرکز میں نگران سیٹ اپ کے لیے دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے نام زیر غور ہیں، عمران خان ان ناموں کو حتمی شکل دیں گے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مرکز اور صوبوں میں ایسا سیٹ اپ لانا چاہتے ہیں کہ کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف جلد نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں کا اعلان کر دے گی۔

تازہ ترین