• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیب سے پیسے چراتی خاتون دکاندار کے ہتھے چڑھ گئیں


کہتے ہیں برے کام کا انجام ہمیشہ برا ہی ہوتا ہے۔ایسا ہی ایک منظر برطانیہ میں دیکھنے کو ملا جہاں خاتون چوروں کی چوری کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکی اور بری طرح ناکام ہوگئی ۔

جی ہاں، چوری کا یہ دلچسپ منظر اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا جب دو خاتون چور ایک دکان میں بوڑھے شخص کی جیب سے والٹ چرا رہی تھیں لیکن اس بات سے بے خبر تھیں کہ کیمرے کی آنکھ انہیں دیکھ رہی ہے ۔

جیب سے پیسے چراتی خاتون دکاندار کے ہتھے چڑھ گئیں

جیسے ہی ان خواتین نے بوڑھے شخص کی جیب سے والٹ نکالا ،دکاندار کیمرے میںیہ سارا منظر دیکھتے ہی فورا اس مقام پرپہنچ گیا اور ان خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین