• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان ملک سے باہر جا سکتے ہیں: بھارتی عدالت

سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

جودھ پور کی عدالت نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

جودھ پور کی عدالت میں بالی وڈ اداکارسلمان خان کی ملک سے باہر جانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سلمان خان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو 25 مئی سے کینیڈا، نیپال اور امریکا کے دورے پر جانا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست جودھ پور کی ایک عدالت نے گزشتہ دنوں دبنگ خان کو کالے ہرنوں کے شکار کے 20 سال پرانے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سلمان خان دودن جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوگئے تھے اور ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مقیم ہیں۔

نایاب کالے ہرنوں کے شکار کا واقعہ 1998ء میں پیش آیا تھا جب اداکار سلمان خان فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اس دوران انہوں نے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔

یہ مقدمہ سلمان خان کے خلاف مقامی برادری نے درج کروایا تھا جو اس ہرن کو مقدس قرار دیتے ہیں اور ان کا شکار اس علاقے میں غیر قانونی ہے۔

تازہ ترین