• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک کے سب وے اسٹیشن میں چو ہو ں کی بھرمار


امریکہ کے اہم ترین شہر نیویا رک میں چو ہو ں کی تعدا د میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیاہے اور ان دنو ں نیو یا رک کے زیرِ زمین ریلو ے اسٹیشنز اور ٹرینوں میں کھلے عام موٹے تازے بڑے بڑے چو ہے گھو متے نظر آ تے ہیں ۔

یہ چوہے کہیں تو اسٹیل کے کھمبوں پر چڑھ کر گھومتے دکھائی دے رہے ہیں تو کہیں بچے کچے کھانے اور فرنش فرائر پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں اور تو اورسرِ عام سب وے اسٹیشن اور ٹرینوں میں مسافروں کو خوفزدہ کر رہے ہیں ۔

نیو یارک کی میو نسپل کارپو ریشن ان سے چھٹکا ر ا پا نے میں ناکا م ہو گئی ہے اور رو ز بر وز شہر میں ان کی تعدا د میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے جس کے باعث سب وے اسٹیشن میں چوہے کھلے عام گھو متے نظر آ رہے ہیں ۔

تازہ ترین