امریکا کے نیشنل چڑیا گھر میں نو سال بعد ننھے گوریلا کی پیدائش نے سب کو حیراکن مسرت میں مبتلا کرڈالا۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ننھے گوریلا کی پیدائش ہوئی جس کا نام 'موکی رکھا گیا ہے۔
پیدائش کے اس موقع پر جہاں چڑیا گھر انتظامیہ نے خوب جشن منایا وہیں اس ننھے گوریلے کی ماں کی خوشی بھی دیکھنے لائق تھی۔
ننھے گوریلا کی نٹ کھٹ اداؤں کے ساتھ ماں کا اپنے بچے کے لئے والہانہ پیار بھی سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔