• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہر برائٹن میں سالانہ میراتھن کا انعقاد


ہر سال کی طرح اس سال بھی برطانیہ کے شہر برائٹن میں ایک دلچسپ میراتھن کا انعقاد کیا گیاجس میں دنیا بھر سے12ہزارسے زائد ماہر ایتھلیٹس نے شرکت کی اور خوب دوڑیں لگاتے نظرآئے۔

اس سالانہ میراتھن میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے ہزاروں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور دوڑنے کے مقابلے میں ایڑی چوٹی کا زورلگاکر فتح حاصل کرنے کی دھن میں دوڑتے دکھائی دئیے۔

اس دلچسپ میراتھن میں کسی نے موانا کاروپ دھارا تو کوئی کارٹون کریکٹرز کا لباس اوڑے دوڑے چلے آئے۔میزبان ملک برطانیہ کے ایتھلیٹ نے 2 گھنٹے 22منٹ میں مقرر کردہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں بھی برطانیہ کی ماہر ایتھلیٹ نے 2گھنٹے اور 38منٹ میں مقابلہ جیت کر انعام حاصل کیا۔

تازہ ترین