• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی وبجلی کی عدم فراہمی پر صنعتکار برہم،حکومت کو الٹی میٹم دیدیا

پانی وبجلی کی عدم فراہمی پر صنعتکار برہم،حکومت کو الٹی میٹم دیدیا

کراچی کے تمام انڈسٹریل ایریاز کے صنعت کار20روز سے بجلی اور پانی نہ ہونے پر وفاق اور صوبائی حکومت پر برہم ہوگئے، حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم اور معاملہ حل نہ ہونے پر صنعتیں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

آل کراچی انڈسٹریل فورم کاآج اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا کہ ملک کا تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر تک جاپہنچا ہےاور اس پر ایک گھنٹے کی صنعتی پیداوار متاثر ہونے پر حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہئے۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے معاملے پر وفاق اور نہ ہی سندھ حکومت کچھ کررہی ہےاور اب مجبور ہوکر حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔

صنعتکاروںنے مزید کہا کہ کراچی میں 7 انڈسٹری زون میں 15 ہزار صنعتیں ہیںجبکہ صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں مزدوروں کے روزگار بھی متاثر ہوںگے۔


تازہ ترین