• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی،16افراد گرفتار

لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی،16افراد گرفتار

ایف آئی اے نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے 14 مسافروں سمیت 16 افراد کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا جبکہ مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق یونان سے ڈی پورٹ 11 افراد کو لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا، یہ افراد مختلف ایجنٹوں کی مدد سے ایران اور ترکی کے راستے یونان پہنچے تھے تاہم یونانی سیکیورٹی فورسز نے انہیں پکڑ کر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق 2 مسافر سجاد حسین اور افضال احمد ملازمت کے ویزہ پر سعودی عرب گئے، ویزہ ختم ہونے پر دونوں نے ایجنٹوں کی مدد سے غیرقانونی طور پر کویت جانے کی کوشش کی اور کویتی فورسز نے انہیں گرفتار کر کے لاہور ڈی پورٹ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق افریقی ملک کنگڈم آف لاسوتھو سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر محموداختر کو بھی لاہور پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا، مسافر محمود اختر جون 2017ء میں وزٹ ویزہ پر کنگڈم آف لاسوتھو گیا اور غیرقانونی طور پر وہاں مقیم تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق غیرملکی پرواز کے ذریعےجنوبی افریقا سے لاہور پہنچنے والے 2 مسافروں صغیر احمد اور مجاہد حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دوران چیکنگ یہ پتہ چلا کہ دونوں کے پاسپورٹ پر جنوبی افریقا کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔

ایف آئی اے نے تمام گرفتار مسافروں کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے کر دیا ہے۔

تازہ ترین