سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مٹی اورگرد وغبار کے طوفان کے باعث معمولات زندگی اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کے دوران گردوغبار کے طوفان نے دار الحکومت ریاض سمیت الخرج، صوبہ قصیم، المجمعہ اور گرد ونواح کے علاقوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم تک محدود ہوکر رہ گئی جبکہ محکمہ تعلیم نے طوفان سے متاثرہ شہروں اور علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔
دوسری جانب محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور غیرملکیوں کو ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہنے اور ہائی وے کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ سانس کے مریضوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔