• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے 3 سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے 3 سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ کےخصوصی اجلاس میں 3سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی منظوری دے دی گئی،3سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں وسیع البنیاد4 اہداف مقرر کیےگئے جس میں قرضوں میں اضافہ کوروکنے کی حکمت عملی بھی شامل ہے۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پرغور کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق وفاقی سیکرٹری خزانہ نے3 سالہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر پیش کیااورملکی معاشی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ نئے اقتصادی اصلاحاتی پیکج اور ٹیکس اصلاحات سے آئندہ مالی سالوں میں ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو اپنی تجاویز دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مالیاتی وصولیوں کےنظام کومستحکم اور بہترکیاجائے ۔

وفاقی کابینہ نے بجٹ اسٹریٹجی پیپرکی منظوری دیتے ہوئے 4اہداف مقررکیےجن میں ترقی کی شرح کوبرقرار رکھنا، فیسکل کانسالیڈیشن کویقینی بنانا،بیلنس آف پیمنٹس کومینج کرنا اورقرضوں پر انحصار کم کرنا شامل ہے۔

تازہ ترین